فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2 ‘‘سے حمزہ علی عباسی اور سوہا علی ابڑو فارغ

آئی این پی  بدھ 22 فروری 2017
فلم کے سیکوئل میں حمزہ علی عباسی کی جگہ معروف میزبان اور اداکار فہد مصطفی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فوٹو: فائل

فلم کے سیکوئل میں حمزہ علی عباسی کی جگہ معروف میزبان اور اداکار فہد مصطفی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستانی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کی کامیابی کے بعد اس کے سیکوئل جوانی بھر نہیں آنی 2‘‘ کی تیاریاں کی جارہی ہیں تاہم اس فلم کے سیکوئل میں حمزہ علی عباسی کی جگہ معروف میزبان اور اداکار فہد مصطفی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فلم  کے مصنف واسع چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا اور مزید حیران کن بات یہ ہے کہ پہلی فلم میں بہترین اداکاری کرنے سوہائے علی ابڑو بھی سیکوئل کا حصہ نہیں ہوں گی۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال مارچ میں شروع ہو گی۔

واسع چوہدری نے نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ تو جوانی پھر نہیں آنی 2 کچھ اس طرح نظر آئے گی، فہد مصطفی‘ میں کہتا ہوں ایک بار پھر سوچ لو۔‘‘

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔