دہلی سے انڈر17 ورلڈ کپ کی منتقلی کا امکان

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 22 فروری 2017
 فیفا انڈر17 ورلڈ کپ کے میچز دہلی سمیت بھارت کے 6 شہروں میں شیڈول ہیں ۔ فوٹو : فائل

فیفا انڈر17 ورلڈ کپ کے میچز دہلی سمیت بھارت کے 6 شہروں میں شیڈول ہیں ۔ فوٹو : فائل

دہلی کی خراب آب و ہوا کے سبب فیفا انڈر17 ورلڈ کپ کے میچز شہر سے منتقل کرسکتا ہے۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر زیویئر سیپی نے کہا کہ دنیا کے آلودہ ترین شہر کی ناقص ہوا کے پیش نظر ہم میچز دہلی کے بجائے کسی اور شہر میں منعقد کراسکتے ہیں، ہمیں یہاں کی آب و ہوا پر شدید تحفظات ہیں، اکتوبر میں ہندو تہوار’دیوالی‘ کے بعد خاص کر شہر کی فضا مزید آلودہ ہوجائے گی، اسی ماہ ایونٹ منعقد ہوگا، فیفا انڈر17 ورلڈ کپ کے میچز دہلی سمیت بھارت کے 6 شہروں میں شیڈول ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔