بورڈ نےشرجیل خان اورخالد لطیف کوجیل جانےسےبچا لیا،شعیب اختر

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 22 فروری 2017
شعیب اختر نے پی سی بی اینٹی کرپشن حکام کو معاملے کو درست انداز میں ہینڈل نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا . فوٹو فائل

شعیب اختر نے پی سی بی اینٹی کرپشن حکام کو معاملے کو درست انداز میں ہینڈل نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا . فوٹو فائل

 کراچی: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فکسنگ کیس میں معطل شرجیل خان اور خالد لطیف کو جیل جانے سے بچایا ہے۔

شعیب اختر نے کہا ہے کہ ان معاملات میں بورڈ کا جو طریقہ کار ہے اس سے یہ دونوں بیٹسمین کرپشن کیس میں جیل کی ہوا کھانے سے بچ گئے، اس لیے ان دونوں کو حکام کا شکرگزار ہونا چاہیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ایسا کچھ نہیں کیا جس سے ملک کا نام بدنام ہو، شرجیل خان

شعیب اختر نے مزید کہا کہ پی ایس ایل فکسنگ کیس کو قوانین کے مطابق ہی نمٹانا اور اس حوالے سے مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انھوں نے پی سی بی اینٹی کرپشن حکام کو معاملے کو درست انداز میں ہینڈل نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔