سلمان خان دنیا کی سب سے وزنی مداح سے ملیں گے

آئی این پی  جمعرات 23 فروری 2017
ایمان کے سرجن نے ایمان کی یہ خواہش سلمان کی ٹیم تک پہنچائی۔ فوٹو: نیٹ

ایمان کے سرجن نے ایمان کی یہ خواہش سلمان کی ٹیم تک پہنچائی۔ فوٹو: نیٹ

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان دنیا کی سب سے وزنی خاتون ایمان احمد سے ملاقات کریں گے۔

ایمان احمد کا تعلق مصر سے ہے اور ایمان کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ دنیا کی سب سے وزنی خاتون ہیں۔ ایمان کا وزن 500 کلو ہے اور ایمان کے اس وزن نے ان کی زندگی کو بہت مشکل بنا دیا ہے۔ ایمان ایک سرجری کے سلسلے میں بھارت آئی ہوئی ہیں اور اپنے آپریشن سے پہلے ایمان نے اپنے ڈاکٹر سے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ سلمان خان کی بہت بڑی مداح ہیں۔

بعدازاں ایمان کے سرجن نے ایمان کی یہ خواہش سلمان کی ٹیم تک پہنچا دی اور سلو بھائی کے بھائی ارباز کا کہنا ہے کہ سلمان ایمان کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے اور ان کی ٹیم ان کے شیڈول کے مطابق ملنے کا وقت طے کر کے ایمان کو مطلع کردیگی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان اپنی رحم دلی کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں اور اپنے مداحوں کو بھی خوش کرتے رہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔