لاہورکے علاقے گلبرگ میں کوئی دھماکا نہیں ہوا، رانا ثنااللہ کی تردید

ویب ڈیسک  جمعرات 23 فروری 2017
عوام گلبرگ دھماکے کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ وزیر قانون پنجاب، فوٹو؛ فائل

عوام گلبرگ دھماکے کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ وزیر قانون پنجاب، فوٹو؛ فائل

لاہور: ڈیفنس کے گلبرگ کے علاقے میں واقع ریسٹورنٹ کے باہر دھماکے  کی اطلاع پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ نے دھماکے کی تردید کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہونے والے دھماکے کے بعد گلبرگ میں بھی دھماکے کی اطلاع نے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا تاہم صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ اور انچارج ریسکیو 1122 احمد رضا کا کہنا ہے کہ  گلبرگ میں کوئی دھماکا نہیں ہوا، لاہورمیں اب تک ایک ہی دھماکا ہوا ہے جو  ڈیفنس میں زیرتعمیر عمارت کے باہر پارکنگ میں ہوا تھا۔ عوام گلبرگ دھماکے کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دھماکے سے 7 افراد جاں بحق

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔