- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
روس کا 2022 تک سیاحوں کو چاند پر لے جانے کا اعلان
ماسکو: روس کی معروف ایرواسپیس کمپنی انرجیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2022 تک سیاحوں کی پہلی فلائٹ چاند پر اتارے گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انرجیا کمپنی کے سی ای او ولادی میر سولینسیو کا کہنا ہے کہ 2022 تک سیاحوں کو چاند پر لے جانے کے لئے مختلف کمپنیوں سے آئندہ ماہ معاہدے کریں گے جب کہ پہلی پرواز میں 9 سیاحوں کو سویوز اسپیس کرافٹ میں چاند کے مدار پر لے جایا جائے گا۔
کمپنی سی ای او کے مطابق چاند پر جانے کے خواہشمند افراد رواں ہفتے اپنے کوائف جمع کرادیں جس کے بعد انہیں 5 سے 6 سال انتظار کے بعد چاند پر لے جایا جائے گا اور معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں سے ممکنہ امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اس سے قبل انرجیا کمپنی کا گزشتہ سال نومبر میں کہنا تھا کہ ان کے سیاحوں کی پہلی فلائٹ 2031 سے پہلے نہیں جاسکتی تاہم اب کمپنی نے سیاحوں کو 2022 تک چاند لے جانے کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا ہے تاہم کمپنی نے چاند کا سفر کرنے کے اخراجات کے حوالے سے اب تک کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔