- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
نئے نوکیا 3310 کی معلومات منظرعام پر آگئیں
بارسلونا: نوکیا کے مشہور زمانہ موبائل فون 3310 کو دوبارہ متعارف کرانے کے اعلان کے بعد اب اس حوالے سے مزید معلومات منظرعام پر آگئیں۔
ٹیکنالوجی کی معلومات فراہم کرنے والی چین کی معروف ویب سائٹ “وی ٹیک” کے مطابق نوکیا کے نئے موبائل 3310 میں اینڈراؤنڈ نہیں ہوگا البتہ وہ مکمل طور پر نئی خصوصیات کا حامل ہوگا جب کہ موبائل کا ڈیزائن اس کے مشہور زمانہ موبائل کی طرز پر ہی ہوگا تاہم نیا 3310 وزن میں ہلکا اور پتلا ہوگا۔
ممکنہ طور پر نوکیا 3310 سبز، زرد اور پیلے رنگ میں دستیاب ہوگا اور آئندہ ہفتے 27 فروری سے 2 مارچ تک بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں اس کی نقاب کشائی بھی کئے جانے کا امکان ہے۔ نوکیا کے نئے موبائل کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
نوکیا 3310 کی قیمت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں تاہم غالب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کی قیمت تقریباً 49 پاؤنڈ ہوگی جو پاکستانی روپوں میں تقریباً ساڑھے 6 ہزار روپے بنتی ہے۔
واضح رہے کہ نوکیا نے سال 2000 میں ہینڈ سیٹ 3310 متعارف کرایا تھا جس نے دنیا بھر میں نہ صرف مقبولیت حاصل کی بلکہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موبائل فون کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔