پیپلز پارٹی نے فہمیدہ مزا کو پارٹی سے بلیک لسٹ کردیا، استعفیٰ طلب

آئی این پی  جمعـء 24 فروری 2017
پیپلز پارٹی نے فہمیدہ مرزا اور ان کے بیٹے ایم پی اے حسنین مرزا کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ فوٹو:محمد نعمان/ایکسپریس

پیپلز پارٹی نے فہمیدہ مرزا اور ان کے بیٹے ایم پی اے حسنین مرزا کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ فوٹو:محمد نعمان/ایکسپریس

بدین: پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی اہلیہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ان کے بیٹے حسنین مرزا کو پارٹی سے بلیک لسٹ کردیا۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے فہمیدہ مرزا اور ان کے بیٹے ایم پی اے حسنین مرزا کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بلیک لسٹ کیا گیا ہے جبکہ ان دونوں رہنماؤں سے استعفے بھی طلب کرلیے گئے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔