شاہ رخ خان نے ملازمین کے دل خوش کردیے

ویب ڈیسک  جمعـء 24 فروری 2017
اداکار نے خواتین ملازمین کوتحفے دیتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا: فوٹو: فائل

اداکار نے خواتین ملازمین کوتحفے دیتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ میں شاہ رخ خان جہاں اپنے دوستوں کو قیمتی تحفے دینے کے لیے مشہور ہیں وہیں وہ اپنے ملازمین کو بھی نوازنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور ویلنٹائن ڈے کووہ بھلا کیسے بھول جاتے اوراس موقع پر انہوں نے اپنے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرنے والی خواتین کوخوش کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شا ہ رخ خان نے ویلنٹائن ڈے پراپنی خواتین ملازمین کو خصوصی طور پر اپنے دفترمیں بلایا جہاں انہوں نے ملازمین سے بالمشافہ ملاقات کی اوران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ،اس موقع پر ملازمین کی بھی خوشی دیدنی تھی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کنگنا نے اپنے یوگا گرو کو تحفے میں ’’2 کروڑ‘‘ کا گھر دے دیا

اس ملاقات میں شاہ رخ خان ملازمین کو اپنے مخصوص اندازمیں تحفے تحائف دینا نہ بھولے، کنگ خان کی جانب سے اپنی ٹیم کی تمام خواتین کو تحفے میں گلاب کے پھول، مہنگے ہینڈ بیگز اوربہترین اسمارٹ فونز شامل تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔