شلپا شیٹھی ’’انڈیا صفائی مہم‘‘ کی سفیر مقرر

ویب ڈیسک  جمعـء 24 فروری 2017
شلپا شیٹھی الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا پر لوگوں کو صفائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گی فوٹو: فائل

شلپا شیٹھی الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا پر لوگوں کو صفائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گی فوٹو: فائل

ممبئی: بھارت کی حکومت نے وزیراعظم نریندر مودی کے صاف بھارت مشن کے لئے اداکارہ شلپا شیٹی کو ’’انڈیا صفائی مہم‘‘ کا سفیر مقرر کیا ہے.

41 سالہ اداکارہ کو بھارتی وزیراعظم نے صفائی مہم کا سفیر مقرر کیا ہے جس کے تحت وہ الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا پر لوگوں کو صفائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گی جب کہ جلد ہی ان کی صفائی مہم کی تصویر والے پوسٹربھی بھارت کے مختلف مقامات پر آویزاں  کئے جائیں گے۔ شلپا ان دنوں شوبز کی دنیا سے آؤٹ ہیں تاہم وہ اکثر سوشل میڈیا پر فٹنس کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ’’صاف انڈیا مہم‘‘ میں بالی ووڈ کے کئی سپراسٹارزحصہ لے چکے ہیں جس میں امیتابھ بچن اورسلمان خان بھی شامل ہیں.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔