انوشکا نے اپنا واٹس ایپ نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 24 فروری 2017
اداکارہ اب اپنی فلم کی تشہیر کے ساتھ مداحوں سے بھی ویڈیو کالنگ  کے ذریعے رابطے میں رہیں گی، فوٹو؛ فائل

اداکارہ اب اپنی فلم کی تشہیر کے ساتھ مداحوں سے بھی ویڈیو کالنگ کے ذریعے رابطے میں رہیں گی، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنا واٹس ایپ نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

بالی ووڈ میں فلموں کی تشہیر کے لیے مختلف طریقے آزمائے جاتے ہیں جس سے ان کے بزنس پر اچھا خاصا فرق پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ تشہیر کے لیے صف اول کے اداکار بھی کچھ نہ کچھ نیا کرتے ہیں اوراب انوشکا شرما نے ایک حیرت انگیزتشہیری مہم متعارف کرادی ہے۔

اداکارہ انوشکا شرما نے اپنا واٹس ایپ نمبرسوشل میڈیا پر شیئرکردیا ہے جس کے بعد ان کا نمبر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جب کہ ان کے نمبر پر مداحوں کے فون اور پیغامات کا تانتا بندھ گیا ہے۔

انوشکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا واٹس ایپ نمبر اپنی نئی آنے والی فلم ’’پھلوری‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں جاری کیا ہے جس سے اب وہ فلم کی تشہیر کے ساتھ اپنے مداحوں سے بھی ویڈیو کالنگ کے ذریعے رابطے میں رہیں گی۔

https://twitter.com/AnushkaSharma/status/834345615920332800

واضح رہے کہ  فلم ’’پھلوری‘‘انوشکا شرما کے ذاتی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی  دوسری فلم ہے جسے 24 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔