سموئلزکاویسٹ انڈین کرکٹ چھوڑنے پرغور

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 24 فروری 2017
بورڈ سے اگر میرے معاملات طے نہ ہوئے توکاؤنٹی کرکٹ میں ’کولپاک ‘ ڈیل لینے پر غور کرسکتا ہوں،سموئلز . فوٹو انٹر نیٹ

بورڈ سے اگر میرے معاملات طے نہ ہوئے توکاؤنٹی کرکٹ میں ’کولپاک ‘ ڈیل لینے پر غور کرسکتا ہوں،سموئلز . فوٹو انٹر نیٹ

سینٹ کٹس: سموئلزنے ویسٹ انڈین کرکٹ چھوڑنے پر غورشروع کردیا ہے۔

مارلون سموئلز نے انگلینڈ سے ہوم ون ڈے سیریز کیلیے نظرانداز کیے جانے پر ویسٹ انڈین کرکٹ کو چھوڑنے پر غور شروع کردیا، انھوں نے کہا کہ بورڈ سے اگر میرے معاملات طے نہ ہوئے توکاؤنٹی کرکٹ میں ’کولپاک ‘ ڈیل لینے پر غور کرسکتا ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بولنگ ایکشن کلیئرہونے کے باوجود سموئلزانگلینڈ سے سیریزکیلیے نظرانداز

سموئلز نے 17 برس تک ویسٹ انڈین ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز پایا، وہ ریجنل ون ڈے کپ کے بجائے پاکستان سپرلیگ میں زیادہ معاوضے پر شریک ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔