اوگرا نے عدالتی احکام پر ایل پی جی کی نئی قیمتیں جاری کردیں

خصوصی رپورٹر  ہفتہ 25 فروری 2017
اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کے سلسلے میں ایل پی جی انڈسٹری کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کے سلسلے میں ایل پی جی انڈسٹری کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتیں جاری کردیں جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمتوں کے تحت گھریلو سلنڈر کی قیمت 910 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عدالتی احکام کے بعد اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں جس کے بعد نئی مقرر کی گئی قیمتوں کے مطابق ایل پی جی فی کلو 77.12روپے اور گھریلو صارفین کا سلنڈر 910روپے کا ہوگا۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے یہ قیمتیں عدالتی احکام کے بعد باقاعدہ طور پر مقرر کی گئی ہیں تاہم اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کے سلسلے میں ایل پی جی انڈسٹری کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ اس وقت ایل پی جی پروڈیوسرز کے لیے ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن قیمت 45 ہزار 276 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔