برٹ ایوارڈز کی تقریب میں کیٹی پیری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مذاق کا نشانہ بنا ڈالا

شوبز ڈیسک  ہفتہ 25 فروری 2017
گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران ٹرمپ اور تھریسامے کے پتلے بھی رقص کرتے رہے۔ فوٹو: نیٹ

گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران ٹرمپ اور تھریسامے کے پتلے بھی رقص کرتے رہے۔ فوٹو: نیٹ

لندن: برطانیہ میں ہونے والے برٹ ایوارڈز تقریب کے دوران امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کومذاق کا نشانہ بنا کربرٹ ایوارڈزکا میلا لوٹ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلیری کلنٹن کی حمایتی گلوکارہ کیٹی پیری نیا گانا پرفارم کرنے اسٹیج پر آئیں تو ان کے ساتھ دو بڑی بڑی کٹھ پتلیاں بھی ناچتی ہوئی وہاں آگئیں۔

ان کٹھ پتلیوں نے ویسے لباس پہنے ہوئے تھے جو اس سال واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ملاقات کے دوران پہنے تھے۔ دونوں کٹھ پتلیوں کے چہروں کی جگہ کھوپڑیاں تھیں جب کہ پس منظر میں چھوٹے چھوٹے وائٹ ہاؤس بھی نمایاں تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔