آزادکشمیرمیں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، 2 من بارودی مواد برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 فروری 2017

کارروائی میں 2 ملزمان بھی گرفتارکیے گئے ہیں، پولیس: فوٹو: فائل

کارروائی میں 2 ملزمان بھی گرفتارکیے گئے ہیں، پولیس: فوٹو: فائل

 مظفر آباد: آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں پولیس نے دہشتگردی کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے 2 من بارودی مواد برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، کارروائی میں 2 من (80 کلو) بارودی مواد بر آمد کیا گیا جب کہ کارروائی میں 2 ملزمان بھی گرفتارکیے گئے ہیں۔

ایس پی باغ کامران احمد نے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، گرفتارملزمان کا تعلق مالاکنڈ سے ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔