انجرڈانجیلو میتھیوز ہوم سیریز سے باہرہوگئے

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 25 فروری 2017
سری لنکا نے آسٹریلیا میں ٹوئنٹی20 سیریز بھی انجیلو میتھیوزکے بغیر کھیلی تھی ۔ فوٹو: فائل

سری لنکا نے آسٹریلیا میں ٹوئنٹی20 سیریز بھی انجیلو میتھیوزکے بغیر کھیلی تھی ۔ فوٹو: فائل

کولمبو: سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز ہوم سیریز سے باہرہوگئے ہیں۔

انجیلو میتھیوز ہیمسٹرنگ انجری کے سبب بنگلہ دیش سے 2 ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے،البتہ وہ تین ون ڈے میچزکیلیے دستیاب ہوں گے،ٹیم کا اعلان منگل کو ہوگا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں :انجیلو میتھیوز آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میچز سے باہر

میتھیوزکو دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ٹخنے میں موچ آنے کی وجہ سے وطن واپس بھیج دیا گیا تھا، سری لنکا نے آسٹریلیا میں ٹوئنٹی20 سیریز بھی ان کے بغیر کھیلی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔