کراچی پولیس کا اہم شخصیات سے سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 فروری 2017
سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ مردم شماری کے باعث کیا گیا جس میں 8 ہزار اہلکار فراہم کرنا ہیں، ایس ایس پی، فوٹو؛ فائل

سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ مردم شماری کے باعث کیا گیا جس میں 8 ہزار اہلکار فراہم کرنا ہیں، ایس ایس پی، فوٹو؛ فائل

كراچی: پولیس نے مردم شماری میں نفری فراہم کرنے كے لیے اہم شخصیات كو دی جانے والی سیكیورٹی ایك ماہ كے لیے واپس كرنے كی درخواست كردی۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق اس ضمن میں پولیس كی جانب سے شہر كی اہم شخصیات كو خطوط ارسال كردیئے گئے جس میں پولیس نے اہم شخصیات كو ایك ماہ كے لیے اپنی سیكیورٹی پر پرائیویٹ گارڈ ركھنے كا مشورہ دیا ہے۔ ایس ایس پی سیكیورٹی كا كہنا كہ ہے سیكیورٹی واپس لینے كا عمل روٹین معاملہ ہے جو سالہا سال چلتا رہتا ہے، آئندہ ماہ مردم شماری كی سیكیورٹی كے لیے كراچی پولیس كو 8 ہزار اہلكار فراہم كرنے ہیں اور اس سلسلے میں یہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ایس ایس پی عمران ریاض كا كہنا ہے مردم شماری ایك اہم اور حساس قومی معاملہ ہے اور اسی وجہ سے سیكیورٹی واپس لینے كا فیصلہ كیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا كہ پولیس اس سے قبل عام انتخابات اور پولیو مہموں كی سیكیورٹی كے لیے بھی اہم شخصیات كو فراہم كی جانے والی سیكیورٹی واپس لیتی رہی ہے جب کہ پولیس صرف ان شخصیات سے سیكیورٹی واپس لے رہی ہے جن كے پاس ضرورت سے زیادہ نفری موجود ہے۔ ایس ایس پی کا كہنا تھا كہ پولیس كا مقصد اہم شخصیات كو سیكیورٹی فراہم كرنا نہیں بلكہ عام شہریوں كی جان و امان كا تحفظ ہے۔

دوسری جانب ذرائع كا كہنا ہے كہ اہم شخصیات سے پولیس سیكیورٹی واپس لینے كے فیصلے كے بعد ان شخصیات میں افرا تفریح پھیل گئی ہے اور اہم شخصیات نے پولیس سیكیورٹی برقرار ركھنے كے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال كرنا شروع كردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔