احتساب عدالت نے شرجیل میمن کوگرفتارکرنے کا حکم دے دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 فروری 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 کراچی: احتساب عدالت نے سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی گرفتاری کا حکم دے دیا جب کہ ملزم کو اشتہاری قرار دینے كی كارروائی كے حكم كو بھی برقرارركھا گیا ہے۔

سندھ میں اربوں روپے کی بدعنوانی میں مبینہ طورپر ملوث سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن كی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی كا اظہاركیا۔ عدالت نے شرجیل میمن كو اشتہاری قرار دینے كا حكم برقرار ركھتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

شرجیل میمن كے وكیل كا كہنا تھا كہ ان کے مؤکل كواشتہاری قرار دینے كی كارروائی روكی جائے۔ نیب پراسیكوٹر نے اپنے دلائل میں كہا كہ اشتہاری قرار دینے كی كارروائی شروع ہونے كے بعد كارروائی نہیں روكی جاسكتی، دلائل سے ثابت كریں گے كہ شرجیل میمن كی درخواست عدالت كو گمراہ كرنا ہے، عدالت نے مفرور ملزموں كو 7 مارچ تك گرفتار كركے پیش كرنے كا حكم دے دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔