گوادرپورٹ کی توسیع کیلیے 8 ارب روپے رکھنے کی تجویز

حسیب حنیف / خصوصی رپورٹر  اتوار 26 فروری 2017
لینڈ ایکوزیشن کیلیے مجموعی طور پر 16 ہزار ملین روپے سے زائد رقم درکار ہے۔ فوٹو : فائل

لینڈ ایکوزیشن کیلیے مجموعی طور پر 16 ہزار ملین روپے سے زائد رقم درکار ہے۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: گوادر پورٹ کی توسیع کیلیے حکومت کی جانب سے رواں سال لینڈ ایکوزیشن کی جائے گی، پورٹ کے ماسٹر پلان کے تحت توسیع کیلیے 19ہزار 662ایکڑ سے زائد زمین کی ضرورت ہے، مجموعی لاگت 16ہزار ملین روپے آئے گی۔

’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویزات کے مطابق گوادر پورٹ کے ماسٹر پلان کے تحت پورٹ کی توسیع کے لیے حکومت کی جانب سے 19 ہزار 662 ایکڑ سے زائد زمین خریدی جائے گی جس کے پی سی ون پر کام شروع کر دیا گیا ہے تاہم لینڈ ایکوزیشن کیلیے مجموعی طور پر 16 ہزار ملین روپے سے زائد رقم درکار ہے جس کیلیے وزارت پورٹس اینڈ شپنگ کی جانب سے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں 8ہزار ملین (8 ارب) روپے رکھنے کی تجویز حکومت کو دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔