بھارت میں جڑواں بچے واشنگ مشین میں گر کر ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 26 فروری 2017
بچوں کی ماں کپڑے دھوتے ہوئے تھوڑی دیر کیلئے باہر گئی تو دونوں بھائی کھیلتے ہوئے مشین میں گر گئے،فوٹو:فائل

بچوں کی ماں کپڑے دھوتے ہوئے تھوڑی دیر کیلئے باہر گئی تو دونوں بھائی کھیلتے ہوئے مشین میں گر گئے،فوٹو:فائل

نئی دلی: بھارتی دارالحکومت کے علاقے روہنی کے  فلیٹ میں کمسن جڑواں بھائی واشنگ مشین میں گر کر ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دلی کے علاقے روہنی میں 3 سالہ جڑواں بھائی لکش اور نیشو گھر میں واشنگ مشین میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ جڑواں بچوں کی ماں راکھی گھر پرکپڑے دھونے کے دوران کچھ دیرکے لیے باہرسودا لینے گئی اور جب راکھی محض 5 سے 6 منٹ بعد واپس آئی تو اسے بچے نظر نہ آئے جس کے بعد راکھی اور شوہر رویندر نے بچوں کی تلاش شروع کی تو دونوں بچے واشنگ مشین میں موجود پانی میں ڈوبے ہوئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فرانس میں باپ نے شرارتوں پر بیٹے کو واشنگ مشین میں ڈال کر مار دیا

والدین بچوں کو فوری طورپراسپتال لے کرگئے جہاں ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ بچوں کی موت ڈوبنے سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہرپہلو سے تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ بظاہرایسا لگتا ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے واشنگ مشین کے اندر گرے جس کے باعث دونوں کی موت واقع ہو گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔