دہشت گردوں کی سرحد پار فائرنگ  سے پاک فوج کا جوان زخمی، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  اتوار 26 فروری 2017
  فوج کی جانب سے بھی موثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

فوج کی جانب سے بھی موثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سرحد پار سے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک جوان زخمی ہوگیا جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی موثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جوان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے وانا کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری کالعدم جماعت الاحرار نے قبول کی جب کہ اس دہشت گرد تنظیم کے محفوظ ٹھکانے افغانستان میں موجود ہیں جسے پاک فوج  نشانہ بنارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔