شہبازشریف نے بےنظیربھٹو کےساتھ یادگارتصویرسوشل میڈیا پرشیئرکردی

ویب ڈیسک  اتوار 26 فروری 2017
موبائل میں تصاویر تلاش کرنے کے دوران نوازشریف اوربے نظیر بھٹو کے ہمراہ یادگارتصویرملی، وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹوئٹ فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

موبائل میں تصاویر تلاش کرنے کے دوران نوازشریف اوربے نظیر بھٹو کے ہمراہ یادگارتصویرملی، وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹوئٹ فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعظم نوازشریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردی۔

ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں اپنے موبائل میں تصاویر تلاش کررہا تھا تو اس دوران  مجھے میرے بھائی نوازشریف اور سابقہ وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو (مرحوم ) کے ہمراہ تصویر ملی جو غالباً 2006 یا 2007 میں جلاوطنی کے دور میں لی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔