لاہورمیں چینی قونصل خانے کے اطراف کی عمارتیں خالی کرانے کا حکم

ویب ڈیسک  پير 27 فروری 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چینی قونصل خانے کے اطراف کی تمام رہائشی اور کمرشل عمارتیں خالی کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر نے ناصرف قومی اداروں، سیکیورٹی فورسز، عوام اور مقدس مقامات کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے بلکہ پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کو بھی دہشت گردی کے شدید خطرات لاحق ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور میں دھماکے سے 9 افراد جاں بحق

پنجاب میں لاہور دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشنز کا دائرہ کارمزید وسیع کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے جب کہ حساس وتفریحی مقامات اورغیرملکی قونصل خانوں کی سیکیورٹی بھی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب میں آپریشن کا دائرہ وسیع

محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہورمیں واقع چینی قونصل خانے کے اطراف میں کمرشل استعمال ہونے والی تمام رہائشی عمارتوں کو خالی کرانے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور باقاعدہ طور پر پولیس اور ایل ڈی اے کو کارروائی کا حکم بھی دے دیا گیا ہے جب کہ محکمہ داخلہ نے خفیہ اداروں کی مصدقہ رپورٹ پر غیر ملکی قونصلیٹ کے اطراف کے علاقوں کی سرچنگ کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملک بھر میں آپریشن ’’رد الفساد‘‘

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔