پی ایس ایل فائنل: قذافی اسٹیڈیم میں نئے انکلوژر کا افتتاح کل ہوگا

اسپورٹس رپورٹر  پير 27 فروری 2017
اجلاس میں شرکاء کو پی ایس ایل فائنل کے لئے کیے جانے والے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ فوٹو: فائل

اجلاس میں شرکاء کو پی ایس ایل فائنل کے لئے کیے جانے والے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ فوٹو: فائل

لاہور : قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ سے قبل تیار کیے گئے نئے انکلوژر کا افتتاح کل ہوگا۔

پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کے لئے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس چیئرمین شہریار خان کی زیر صدارت ہوا، جس میں فائنل کے لئے کی جانے والے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی اور پی ایس ایل گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء کو پی ایس ایل فائنل کے لئے کیے جانے والے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ فائنل سے قبل تیار کیے گئے خصوصی نئے فار اینڈ انکلوژر کا افتتاح کل چیئرمین پی سی بی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔