وفاقی وزیراحسن اقبال دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

ویب ڈیسک  پير 27 فروری 2017
احسن اقبال کو ڈاکٹرز نے چند روز کے بعد دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا مشورہ بھی دیا ہے : فوٹو : فائل

احسن اقبال کو ڈاکٹرز نے چند روز کے بعد دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا مشورہ بھی دیا ہے : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی کے قومی ادارہ برائے قلب میں منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیوگرافی اور طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیراحسن اقبال کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر راولپنڈی کے کارڈیالوجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے سینئر ترین پینل نے ان کا طبی معائنہ کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میئر کراچی وسیم اختر کی طبیعت اچانک خراب

احسن اقبال کی انجیو گرافی بھی کی گئی اور 4 گھنٹے کے بعد ڈاکٹرز نے مشورے کے بعد انہیں گھرجانے کی اجازت دے دی تاہم وفاقی وزیر کو چند روز بعد دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت کا طبی معائنہ

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔