اسٹیو اوکیف کورین کار کی طرح قابل اعتماد قرار

اسپورٹس ڈیسک  پير 27 فروری 2017
اوکیف کو آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹی 20 ایونٹ بگ بیش سے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے منتخب کیا گیا، فوٹو : فائل

اوکیف کو آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹی 20 ایونٹ بگ بیش سے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے منتخب کیا گیا، فوٹو : فائل

 لندن: انگلینڈ کے سابق اسپنر اور آسٹریلوی ٹیم کے پارٹ ٹائم کوچ مونٹی پنیسر نے اسٹیو اوکیف کو کورین کار کی طرح قابل اعتماد قرار دے دیا۔

مونٹی پنیسر نے کہا کہ پہلی بار ملاقات پر اوکیف نے مجھ سے اپنی اسپن بولنگ کے بارے میں پوچھا تو میں نے کہا کہ تمہاری بولنگ کورین کار کی طرح قابل اعتماد ہے، ٹیم کے بھارت روانہ ہونے سے پہلے میں نے ٹیم منیجمنٹ کو کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ٹور کے دوران اوکیف کی کارکردگی متاثر کن رہے گی۔ یہ میرا تجزیہ تھا جو بالکل درست ثابت ہوا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شکیب الحسن پاکستان آ کر کھیلنے کیلیے بیتاب

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کے دورے سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا عزم رکھنے والے انگلش اسپنر کی خدمات حاصل کی تھیں۔ اوکیف کو آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹی 20 ایونٹ بگ بیش سے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے منتخب کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔