اشتعال انگیز تقاریر؛ بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اے پی پی/ ویب ڈیسک  پير 27 فروری 2017
بانی ایم کیو ایم کے خلاف اسلام آباد کے 3 تھانوں میں مقدمات درج ہیں فوٹو: فائل

بانی ایم کیو ایم کے خلاف اسلام آباد کے 3 تھانوں میں مقدمات درج ہیں فوٹو: فائل

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر اور نفرت پھیلانے کے الزام میں درج تین مقدمات میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں وفاقی دارالحکومت کے 3 تھانوں کوہسار، سیکریٹریٹ اور بہارہ کہو میں پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور نفرت پھیلانے کے الزام میں درج تین مقدمات کی سماعت کی۔

عدالت نے عدم پیشی پر ملزم بانی ایم کیو ایم کے ناقابل ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے 16 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور نفرت پھیلانے سے متعلق ملک کے مختلف شہروں میں 100 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔