پاکستان میں یکم جمادی الثانی بدھ یکم مارچ کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان

ویب ڈیسک  پير 27 فروری 2017
ملک کے کسی بھی حصے میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی، فوٹو؛ فائل

ملک کے کسی بھی حصے میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی، فوٹو؛ فائل

 کراچی: مركزی رویتِ ہلال كمیٹی كے چیرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان كیا ہے كہ جمادی الثانی كا چاند نظر نہیں آیا اور یكم جمادی الثانی بدھ یكم مارچ كو ہوگی۔

مركزی رویت ہلال كمیٹی پاكستان كا اجلاس محكمہ موسمیات كراچی کے دفتر میں مفتی منیب الرحمان كے زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سمیت محکمہ موسمیات کے چیف میٹر لوجسٹ اور اسپارکو کے نمائندے نے بھی شرکت کی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں صوبائی و ضلعی اور زونل کمیٹی کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز پر ہوئے جہاں سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی عدم رویت کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم جمادی الثانی 1438 ھ بدھ یکم مارچ 2017 کو ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔