دپیکا اور کترینہ پہلی بار فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی

ویب ڈیسک  پير 27 فروری 2017
دونوں اداکاراؤں کو ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مد مقابل کاسٹ کیا گیا ہے، فوٹو؛ فائل

دونوں اداکاراؤں کو ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مد مقابل کاسٹ کیا گیا ہے، فوٹو؛ فائل

ممبئی: معروف ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے مدمقابل دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل اداکارہ کی کاسٹ کے لیے کئی اداکاراؤں کا نام لیا جارہا تھا جب کہ فلم میں کترینہ کیف کی جگہ دپیکا کو لینے کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن اب فلم کے ہدایتکار نے حیران کن فیصلہ کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کترینہ کا دپیکا کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے صاف انکار

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں کنگ خان کے مدمقابل دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کے بعد دونوں اداکارائیں پہلی بار ایک ساتھ سلور اسکرین پر نظر آئیں گی جب کہ فلم کی شوٹنگ رواں  جلد ہی شروع کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔