پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کا کوئی فائدہ نہیں، عمران خان

ویب ڈیسک  منگل 28 فروری 2017
 اتنی سخت سیکیورٹی میں میچ کرانے سے دنیا کواچھا پیغام نہیں جائے گا، عمران خان: فوٹو: فائل

اتنی سخت سیکیورٹی میں میچ کرانے سے دنیا کواچھا پیغام نہیں جائے گا، عمران خان: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کرانے میں جہاں بہت سے خطرات ہیں وہیں اس کا کوئی فائدہ بھی نہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف اورسابق کپتان عمران خان نے پی ایس ایل کے فائنل سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ان سے زیادہ کوئی نہیں چاہتا لیکن لاہورمیں پی ایس ایل کا فائنل کرانے میں بہت سے خطرات بھی ہیں اور اس کا کوئی فائدہ بھی نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اتنی سخت سیکیورٹی میں میچ کرانے سے دنیا کواچھا پیغام نہیں جائے گا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے کا آئیڈیا ’’پاگل پن‘‘ ہے

عمران خان نے کہا کہ اگرخدانخواستہ کچھ ہوا تومزید ایک دہائی کے لئے ہم انٹرنیشنل کرکٹ کوخداحافظ کہہ دیں گے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا

واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔