امریکا میں طیارہ آبادی پرجاگرا، 4 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 28 فروری 2017
ریورڈیل میں چھوٹا مسافر بردار طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا جس سے چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ (فوٹو: فائل)

ریورڈیل میں چھوٹا مسافر بردار طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا جس سے چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ (فوٹو: فائل)

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا مسافر بردار طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جب کہ تین زخمی ہوئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست کیلی فورنیا میں سیسنا 310 طیارے نے ریورسائیڈ سے اُڑان بھری تھی اور یہ سان ہوزے جارہا تھا لیکن راستے میں خرابی کی وجہ سے آبادی پر گرگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 5 افراد سوار تھے جن میں سے صرف ایک خاتون ہی کو زندہ بچایا جاسکا جبکہ باقی چار افراد موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے۔ طیارے کے گھروں پر گرنے کی وجہ سے مزید دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔