آئندہ پختونوں نے شکایت کی تو پنجاب کے تھانے چیک کروں گا، پرویز خٹک

وقت ملا تو فائنل دیکھنے لاہور جائوں گا باقی اللہ خیرکرے، نوشہرہ میں خطاب، گفتگو۔ فوٹو: فائل

وقت ملا تو فائنل دیکھنے لاہور جائوں گا باقی اللہ خیرکرے، نوشہرہ میں خطاب، گفتگو۔ فوٹو: فائل

نوشہرہ:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ پنجاب میں پختونوں کے ساتھ نسلی بنیادوں پرامتیازبرتااورعرصہ حیات تنگ کیاجا رہا ہے جونا قابل قبول ہے پختونوں کیخلاف کریک ڈائون اوران سے ہونے والی زیادتیاں فوری بند کی جائیں۔

نوشہرہ میں اسپیشل کمبیٹ یونٹ اور تیرہویں ایلیٹ فورس کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب اورمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ساری قومیتیں یکساں محب وطن ہیں اورہم ساری قومیتوں کو پاکستانی سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہوقت ملا تو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے لاہور جائوں گا۔ آئندہ پختونوں کیخلاف کارروائی کی شکایت ملی تو خود پنجاب کے تھانے چیک کرونگا۔

فائنل لاہور میں کرانے کے سوال پر ان کاکہنا تھا کہ اللہ خیر کرے۔ خیبر پختونخوا پولیس جب سیاسی مداخلت سے آزاد ہوئی، انھیںخود مختاری ملی اور اسے عوام کے سامنے جواب دہ بنایا گیا تو پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئی، ہماری حکومت نے پولیس کوفعال ادارہ بنایا اورکارکردگی کے نئے معیار قائم کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔