69 بچوں کو جنم دینے والی فلسطینی خاتون انتقال کرگئی

ویب ڈیسک  بدھ 1 مارچ 2017
بیوی نے 16 بار جڑواں،7 بارتڑواں اور4 بار چار چار بچوں کو جنم دیا،شوہر،فوٹو:البیان

بیوی نے 16 بار جڑواں،7 بارتڑواں اور4 بار چار چار بچوں کو جنم دیا،شوہر،فوٹو:البیان

غزہ: کیا آپ یقین کریں گے فلسطین کے علاقے غزہ میں 40 سالہ خاتون نے 69 بچوں کو جنم دیا ہے۔

اس خبر کو پڑھ کر ہر کوئی حیرت میں مبتلا ہوجاتا ہے لیکن یہ قدرت کا کرشمہ ہے کہ 40 سالہ خاتون نے 69 بچوں کو جنم دیا۔ خاتون کے شوہرکا غزہ آن لائن نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہناتھا کہ اُس کی بیوی نے 69 بچوں کو جنم دیا تاہم زچگی کی پیچیدگی  کے دوران وہ  انتقال کرچکی ہے۔ شوہر کا کہنا تھا کہ بیوی نے 16 بار جڑواں،7 بارتڑواں اور4 بار چار چار بچوں کو جنم دیا۔

اگر عالمی سطح پر نظر دوڑائی جائے تو ہمیں کوئی ایسی دوسری مثال نہیں ملتی کہ کسی خاتون نے اتنی کثیر تعداد میں بچوں کو جنم دیا ہو جو ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔