پاکستانی فنکار ’غالب اور منٹو ایک گفتگو‘ میں پرفارم کرنے کولکتہ پہنچ گئے

عمیر علی انجم  بدھ 9 جنوری 2013
تھیٹر ڈرامہ ’غالب اور منٹو ایک گفتگو‘11جنوری کو مولانا ابولکلام آزاد انسٹیٹیوٹ کی کولکتہ لٹریری فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا۔  فوٹو: فائل

تھیٹر ڈرامہ ’غالب اور منٹو ایک گفتگو‘11جنوری کو مولانا ابولکلام آزاد انسٹیٹیوٹ کی کولکتہ لٹریری فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

کراچی:  نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کے طلبہ و طالبات کولکتہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کے طلبہ و طالبات ہندوستان کے شہر کولکتہ میں مولانا ابولکلام آزاد انسٹیٹیوٹ کے کولکتہ لٹریری فیسٹیول میں تھیٹر ڈرامہ ’غالب اور منٹو ایک گفتگو‘ میں پرفارم کرنے کے لیے کولکتہ پہنچ گئے جہاں فنکاروں کا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا،عوام نے پھول نچھاور کیے۔

تھیٹر ڈرامہ ’غالب اور منٹو ایک گفتگو‘11جنوری کو مولانا ابولکلام آزاد انسٹیٹیوٹ کی کولکتہ لٹریری فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا۔ اس تھیٹرڈرامے میں ناپا کے جوطلبہ و طالبات پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے ان میں احسن باری، سارہ حیدر، ذیشان پرویز، عدنان جعفر، نظرالحسن، سنیل شنکر شامل ہیں۔

جب کے اس تھیٹر ڈرامے کے بعد یہ تمام فنکار 14جنوری کو دہلی کے لیے روانہ ہونگے اور دہلی انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سالانہ فیسٹیول میں تھیٹر ڈرامہ’منٹورامہ‘ پیش کرینگے کولکتہ پہنچنے کے بعد فنکاروں نے نمایندہ ایکسپریس سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان کی عوام نے بے پناہ محبت دی ہمارے استقبال کے لیے اس طرح موجود تھے کہ جیسے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میچ جیت کر آئی ہو اس محبت کو دیکھتے ہوئے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہندوستانی عوام پاکستانی فنکاروں سے پیار کرتے ہیں اور 11 جنوری کو ہماری پرفارمنس انھیں پسند آئیگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔