کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سمیت 8 ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز

ویب ڈیسک  بدھ 1 مارچ 2017
مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا، ترجمان، فوٹو؛ ایکسپریس

مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا، ترجمان، فوٹو؛ ایکسپریس

 کراچی: رینجرز نے شہر كے مختلف علاقوں میں چھاپہ ماركارروائیوں كے دوران کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد اور افغان باشندوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز كی جانب سے جاری اعلامیے كے مطابق رینجرز نے لیاقت آباد سپر ماركیٹ میں كارروائی كرتے  ہوئے ملزم محمد سمیع كو گرفتار كركے اسلحہ برآمد كرلیا جس كا تعلق متحدہ لندن گروپ كے عسكری ونگ سے ہے، ملزم بھتہ خوری، ٹارگٹ  کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث ہے۔ رینجرز نے ملیر سعود آباد میں کارروائی کے دوران ایک ملزم حكم خان افغانی كو گرفتار كیا جس كا تعلق كالعدم تحریک طالبان پاكستان سے ہے، ملزم ٹارگٹ كلنگ، بھتہ خوری ، سہولت كاری اور اغوا برائے تاوان میں ملوث ہے۔

رینجرز نے سعید آباد، مواچھ گوٹھ اور اتحاد ٹاؤن میں كارروائی كرتے ہوئے 4 ملزمان شاہد، عبدالرحٰمن، رسول بخش اور رفیق كو گرفتار كیا جو كہ اسٹریٹ كرائم میں ملوث ہیں جب کہ دیگر كارروائیوں میں افغان باشندوں كو بھی گرفتار كیا گیا ہے۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار كیے جانے والے ملزمان كے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔