نئے گلوکار ’’میرے رشک قمر‘‘کامیابی کا زینہ بنانے لگے

شوبز رپورٹر  جمعرات 2 مارچ 2017
نصرت فتح علی کوٹریبیوٹ پیش کرنے کے بجائے فن کونقصان پہنچارہے ہیں،موسیقارحلقے
فوٹو: فائل

نصرت فتح علی کوٹریبیوٹ پیش کرنے کے بجائے فن کونقصان پہنچارہے ہیں،موسیقارحلقے فوٹو: فائل

 لاہور:  پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال اُستاد نصرت فتح علی خاں مرحوم کی 80ء کی دہائی میں گائی گئی مشہورقوالی’’میرے رشک قمر‘‘ کی شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سے غیرمعروف گلوکاروں نے اسے کامیابی کی ’’ سیڑھی ‘‘ توبنایا ہے، مگرکسی کے سُرکم لگے ہیں توکسی نے تال کا خیال نہیں رکھا۔

اس سلسلہ میں میوزک سے وابستہ سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ استاد نصرت فتح علی خاں مرحوم کی گائی قوالیاں، غزلیں ، گیت اورملی نغمے بلاشبہ بے حد مقبول ہوئیں لیکن ان کی ایک قوالی ’’میرے رشک قمر‘‘ کو جس انداز سے غیرمعروف گلوکارگا کرشہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں اوراپنی اس کاوش کواستاد نصرت فتح علیخاں کو ٹریبیوٹ بھی قرار دے رہے ہیں لیکن انھیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ یہ ایک عظیم گلوکارکوٹریبیوٹ نہیں بلکہ ان کے فن کونقصان پہنچانے کی سازش ہے۔ اگرنوجوان گلوکاراس قوالی سے شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں توانھیں پہلے ریاضت کرنی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔