مائیکل کلارک بنگلور میں رکشہ ڈرائیور بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 2 مارچ 2017
”ٹُک ٹُک“ چلانا سیکھ رہا ہوں، سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک۔ فوٹو: سوشل میڈیا

”ٹُک ٹُک“ چلانا سیکھ رہا ہوں، سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بنگلورو: سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے بنگلور میں رکشہ چلانے کا لطف اٹھایا۔

مائیکل کلارک نے اپنے تجربے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ ایک رکشہ چلاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، انہوں نے کیپشن تحریر کیا کہ ”ٹُک ٹُک“ چلانا سیکھ رہا ہوں، بنگلور میں ایک بار پھر آ کر خوشی ہو رہی ہے کیونکہ یہ سب یہیں سے شروع ہوا۔

واضح رہے کہ 35 سالہ مائیکل کلارک نے 2004 میں بنگلور میں ہی ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اب وہ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین 4 ٹیسٹ میچز کے سیریز میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے کیلیے دوبارہ موجود ہیں۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم نے پہلے میچ میں 333 رنز سے فتح پاتے ہوئے سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر رکھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔