مہیش اورعالیہ بھٹ کو بھتہ نہ دینے پرقتل کی دھمکی

ویب ڈیسک  جمعرات 2 مارچ 2017
فون کال میں ہدایتکارسے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا گیا تھا: فوٹو: فائل

فون کال میں ہدایتکارسے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا گیا تھا: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ سے نامعلوم ٹیلیفون کال پر 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا گیا ہے اور نہ دینے کی صورت میں ان کی اداکارہ بیٹی عالیہ بھٹ اور بیوی سونی رازدان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ہدایتکارمہیش بھٹ کوایک نامعلوم شخص کی جانب سے فون کال آئی جس میں ہدایتکارسے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا گیا ہے۔  ٹیلیفون پرنامعلوم شخص نے بھارتی شہر لکھنو کے ایک بینک میں بتائی گئی رقم جمع نہ کرانے کی صورت میں ناصرف مہیش بھٹ بلکہ ان کی اداکارہ بیٹی عالیہ اوربیوی سونی رزدان کو بھی قتل کرنے کی دھمکی دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عالیہ نے والد مہیش بھٹ کو جھوٹا قرار دے دیا

ابتدا میں مہیش بھٹ نے دھمکی آمیز کال پراتنی توجہ نہ دی تاہم بعد میں ٹیلی فون، ایس ایم ایس اور واٹس ایپ پر بھی اسی قسم کے مطالبات دہرائے گئے، جس کے بعد انہوں نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرادی ہے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:پاکستان آنے کا بہانہ ڈھونڈتا رہتاہوں، مہیش بھٹ

دوسری جانب ہدایتکارمہیش بھٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمہاراشٹرا اوراتر پردیش کی پولیس کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ مسئلہ شروع ہونے سے پہلے ہی پولیس نے اسے ختم کردیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔