پی ایس ایل فائنل میں ارشد چائے بیچے گا

ویب ڈیسک  جمعرات 2 مارچ 2017
ارشد نے فائنل کے روز قذافی اسٹیڈیم کے باہر چائے کا اسٹال لگانے کا اعلان کیا ہے، فوٹو؛ فائل

ارشد نے فائنل کے روز قذافی اسٹیڈیم کے باہر چائے کا اسٹال لگانے کا اعلان کیا ہے، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر ارشد چائے والے نے اسٹیڈیم کے باہر چائے کا اسٹال لگانے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے توجہ کا مرکز بننے والے اسلام آباد کے چائے فروش ارشد چائے والے نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی ٹکٹیں نہ ملنے پر مایوسی ظاہر کی ہے لیکن ساتھ ہی فائنل والے روز اسٹیڈیم کے باہر چائے کا اسٹال لگانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ’’چائے والا‘‘ ارشد خان ایشیا کے پرکشش ترین مردوں میں شامل

ارشد نے پی ایس ایل کا ٹکٹ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل دیکھنے کا بہت شوق ہے لیکن ٹکٹ نہیں مل رہا، انٹرنیٹ کے ذریعے بھی ٹکٹ خریدنے کی کوشش کی لیکن وہاں سے بھی کامیابی نہیں ملی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔