کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی نوجوانی کی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

ویب ڈیسک  جمعرات 2 مارچ 2017
ٹوئٹر صارفین کی جانب سے کینیڈین وزیراعظم کی تصاویر پر انتہائی دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔،فوٹو:فائل

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے کینیڈین وزیراعظم کی تصاویر پر انتہائی دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔،فوٹو:فائل

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو انسانیت سے ہمدردی رکھنے کی وجہ سے  دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں اوراپنی اس عادت کی وجہ سے وہ ایک منفرد مقام  بھی رکھتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ خوبصورت شخصیت کے  مالک بھی ہیں یہی وجہ ہے کہ  سوشل میڈیا پر ان کی نوجوانی کی تصویریں تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی نوجوانی کی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جس پر لوگوں کی جانب سے انتہائی دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

کے ٹی کے نام سے ٹوئٹر صارف لکھتی ہیں کہ نوجوان جسٹس ٹروڈو نے ہر جگہ سیاست میں نئے قاعدے متعارف کرائے ہیں۔

الزبتھ بروس لکھتی ہیں کہ اگر الگور انٹرنیٹ ایجاد نہ کرتے تو وہ آج جسٹس ٹروڈو کی نوجوانی کی تصاویر نہ دیکھ پاتیں۔

امریکی مصنف اور مزاح نگار ڈینی فرنینڈس نے ٹوئٹر پر جسٹس ٹروڈو کی تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے تبصرہ کیا کہ اگر آپ کے برے دن چل رہے ہوں تو آپ جسٹن ٹروڈو کی تصویر دیکھ لیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔