لاہور دوبارہ ڈراموں کی ریکارڈنگ کا مرکز بن گیا

شوبز رپورٹر  جمعـء 3 مارچ 2017
کینال ویو اورماڈل ٹاؤن سمیت دیگرمقامات پر  15سے زائد ڈراموں کی شوٹنگز جاری۔ فوٹو: فائل

کینال ویو اورماڈل ٹاؤن سمیت دیگرمقامات پر  15سے زائد ڈراموں کی شوٹنگز جاری۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  فن وثقافت میں منفرد مقام رکھنے والا تاریخی شہر لاہورایک مرتبہ پھرٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگ کے لیے بہترین مقام بن گیا۔

لاہورمیں اس وقت ایک نہیں، 2 نہیں بلکہ 15 سے زائد ڈراموں کی شوٹنگز جاری ہیں، جن میں حصہ لینے کے لیے کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد اوردیگرشہروں کے فنکاریہاں موجود ہیں۔ اس سلسلے میں کینال ویو، ڈیفنس، بیدیاں، مزنگ، ماڈل ٹاؤن سمیت دیگرمقامات پردن رات ڈراموں کی شوٹنگز جاری ہیں۔

دوسری جانب رہائشی علاقوں میں ہونے والی شوٹنگز میں حصہ لینے والے فنکاروں کے چاہنے والے ان کی ایک جھلک دیکھنے اوران کے ساتھ سیلفی بنوانے کے لیے گھنٹوں انتظار کرتے ہیں، جب کہ فنکاروں کوجن مقامی ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز میں ٹھرایا گیاہے، وہاں بھی ان کے ملنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

اس سلسلے میں ٹی وی سے وابستہ سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ لاہورہمیشہ سے ہی فن وثقافت کا گہوارا رہا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔