- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
فروری2017ء میں مہنگائی 4.2 فیصد بڑھ گئی
کراچی / اسلام آباد: ملک میں فروری کے دوران صارف قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 4.22 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوری میں 3.7 فیصد مہنگائی بڑھی تھی تاہم ماہانہ بنیادوں پرگزشتہ ماہ افراط زر کی شرح 0.3 فیصد بڑھی جو جنوری میں0.2فیصد بلند ہوئی تھی مگر خوراک و توانائی کو ہٹا کر کورانفلیشن میں فروری 2017 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 5.3 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔
پاکستان بیورو شماریات کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی سے فرروی کے 8ماہ میں اوسطاً 3.90 فیصد مہنگائی ہو جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں انفلیشن ریٹ 2.48 فیصد رہا تھا۔
پی بی ایس کے مطابق سالانہ بنیادوں پرگزشتہ ماہ خوراک ومشروبات 3.10 فیصد، کپڑے وجوتے 4.16 فیصد، ایندھن، بجلی گیس ودیگر یوٹیلٹیز4.83 فیصد، گھریلو آلات 2.51 فیصد، ہیلتھ چارجز 14.11 فیصد، ٹرانسپورٹ 0.40 فیصد، کمیونی کیشن 0.77 فیصد، تفریح وکلچر 1.29 فیصد، تعلیم 11.33 فیصد، ریسٹورنٹس وہوٹلز3.95 فیصد، گھروں کے کرائے6.62 فیصد ودیگر اخراجات میں 4.74 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
پی بی ایس کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں جنوری کے مقابلے میں فروری میں 29 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مہنگی ہونے والی اشیا میں ٹماٹر ، پیاز، مٹر ،کینو ، مسمی، مالٹا، چکن، امرود، گوبھی اور پالک شامل ہیں جبکہ گاجر، کھیرا، چنے، بیسن، انڈے، دال ماش، بند گوبھی، دال مسور وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔
علاوہ ازیں رواں مالی سال جنوری کے مقابلے میں فروری میں ٹماٹرکی قیمت میں 28.98 فیصد، مٹر 11.42 فیصد، کینو 9.70 فیصد، مالٹا و مسمی 8.42 فیصد، انار 8.19 فیصد، چکن7.91فیصد، امرود 7.83 فیصد، گوبھی 7.35 فیصد، پالک 7.19 فیصد اور پیاز کی قیمتوں میں 6.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب کھیرا17.47، کالے چنے9.69 ، بیسن 9.31، انڈے 8.74، گاجر6.70،دال ماش6.16، بند گوبھی 5.59،دال مسور 4.40اوردھلی ہوئی دال مسورکی قیمت میں 4.18 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔