انعم الحق نے لاہور جانے کیلیے بنگلہ دیشی بورڈ سے این او سی مانگ لیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 3 مارچ 2017
پی ایس ایل حکام اور بیٹسمین انعم الحق نے این اوسی کیلیے رابطہ کیا ہے، چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پی ایس ایل حکام اور بیٹسمین انعم الحق نے این اوسی کیلیے رابطہ کیا ہے، چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ڈھاکا:  بنگلہ دیش کے ’سابق‘ اوپنر انعم الحق نے پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل کھیلنے کیلیے اپنے بورڈ سے این اوسی مانگ لیا۔

بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے کہاکہ پی ایس ایل حکام اور بیٹسمین انعم الحق نے این اوسی کیلیے رابطہ کیا ہے، چونکہ اب اس میں بہت کم وقت ہے اس لیے ہم جلد ہی فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب ایک اور سابق بنگلہ دیشی پلیئر شہریار نفیس کے بارے میں بھی یہ کہا جارہا تھا کہ ان سے بھی پی ایس ایل فائنل میں کھیلنے کیلیے رابطہ کیا گیا، مگر انھوں نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ انعم الحق نے آخری مرتبہ اپنے ملک کی نمائندگی 2015 میں زمبابوے کیخلاف ٹوئنٹی 20 میچ میں کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔