افغان مشیر قومی سلامتی کا سرحد کھلوانے کے لیے رابطہ

نوید معراج  جمعـء 3 مارچ 2017
پاکستان افغان حکومت کی جانب سے وہاں چھپے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کامنتظر ہے، ناصر جنجوعہ۔  فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان افغان حکومت کی جانب سے وہاں چھپے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کامنتظر ہے، ناصر جنجوعہ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

 اسلام آباد: افغان مشیر قومی سلامتی محمد حنیف اتمر نے پاکستانی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر جنجوعہ سے رابطہ کرکے افغانستان کے ساتھ سرحدکھولنے پر زور دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنرل ناصر جنجوعہ نے انھیں بتایا کہ پاکستان افغان شہریوں کیلیے مسئلہ پیدانہیں کرنا چاہتا لیکن سلامتی کے حالات ایسے ہیں کہ حفاظتی انتظامات کیے بغیر پاکستان کیلیے ممکن نہیں کہ سرحد دوبارہ کھول دے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان افغان حکومت کی جانب سے وہاں چھپے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کامنتظر ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعدافغانستان کے ساتھ سرحد بند کی گئی ہے۔ ان واقعات کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔