حکومت سندھ سے شراب بنانے والی فیکٹریوں سےمتعلق وضاحت طلب

ویب ڈیسک  جمعـء 3 مارچ 2017
شراب تیارکرنے والی ایسی فیکٹریاں بند کی جائیں جن کے مالک مسلمان ہیں، درخواست گزار کی اپیل فوٹو: فائل

شراب تیارکرنے والی ایسی فیکٹریاں بند کی جائیں جن کے مالک مسلمان ہیں، درخواست گزار کی اپیل فوٹو: فائل

 کراچی: ہائی کورٹ نے حکومت سندھ سے شراب بنانے والی فیکٹریوں سے متعلق وضاحت طلب کرلی۔

سندھ ہائی کورٹ میں مسلمانوں پرشراب تیارکرنے پرپابندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تاہم شراب تیار کرنے والی فیکٹریوں کونوٹس جاری ہونے کے باوجود کوئی نمائندہ یا وکیل پیش نہیں ہوا۔

سماعت کے دوران درخواست گزاراقبال کاظمی کا موقف تھا کہ کسی بھی قانون میں نہیں ہے کہ شراب خانے بنائے جائیں اور بیچی جائے لیکن اس کے باوجود ملک بھرمیں شراب کی 10 بڑی فیکٹریاں کام کررہی ہیں، ملک کی 95 فیصد آبادی مسلمان ہے اوراسلام میں شراب حرام ہے، اس لیے شراب تیارکرنے والی ایسی فیکٹریاں بند کی جائیں جن کے مالک مسلمان ہیں۔

ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ کومعاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔