کراچی سے سیاسی جماعتوں کے 4 ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز

ویب ڈیسک  جمعـء 3 مارچ 2017
گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن اور پاکستان سے ہے، ترجمان، فوٹو؛ فائل

گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن اور پاکستان سے ہے، ترجمان، فوٹو؛ فائل

 کراچی: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق ایم کیوایم پاکستان اورلندن سے ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیوایم پاکستان اور لندن سے ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم افتخار احمد کا تعلق ایم کیوایم لندن جب کہ ملزم وسیم جمیل کاتعلق ایم کیوایم پاکستان کے عسکری ونگ سے ہے جو دہشت گردی اور اسلحے کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ہیں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔