’’گارڈینز آف دی گلیکسی 2‘‘  5 مئی کو ریلیز ہوگی

آئی این پی  ہفتہ 4 مارچ 2017
فلم ’’گارڈینز آف دی گلیکسی2‘‘ پیراموئنٹ پکچرز کے بینر تلے نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو : فائل

فلم ’’گارڈینز آف دی گلیکسی2‘‘ پیراموئنٹ پکچرز کے بینر تلے نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو : فائل

لاس اینجلس:  سائنس فکشن فلم ’’گارڈینز آف دی گلیکسی 2‘‘ 5 مئی کو سنیمائوں کی زینت بنے گی۔

اس فلم کی کہانی بھی فلم کے پہلے حصے کی طرح غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ایسے سپر ہیروز کے گِرد گھومتی ہے جو دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے نکلتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت منفی طاقتوں کومنہ توڑ جواب دیتے ہیں۔

فلم کے نمایاں کرداروں میں کرس پرٹ، وین ڈیزل اور بریڈلے کوپر سمیت کئی بڑے نامور اداکار شامل ہیں۔ فلم ’’گارڈینز آف دی گلیکسی2‘‘ پیراموئنٹ پکچرز کے بینر تلے نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔