’’پائریٹس آف کیرئیبین 5‘‘ کا پہلا مکمل ٹریلر ریلیز

این این آئی  ہفتہ 4 مارچ 2017
ٹریلر میں اسے سیریز کی آخری فلم کا اشارہ دیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

ٹریلر میں اسے سیریز کی آخری فلم کا اشارہ دیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

نیویارک: ہالی ووڈ فلم سیریز ’’پائریٹس آف دی کیرئیبین‘‘ کے سلسلہ کی پانچوں فلم ’’پائریٹس آف دی کیرئیبین: ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘‘ کا پہلا مکمل ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

اس فلم میں جوئیر بارڈیم کیپٹن سلازر کے روپ میں بطور ولن نظر آئیں گے جو کہ جیک سپیرو کو تلاش کررہا ہوتا ہے۔

ٹریلر کے مطابق لڑکپن میں جیک سپیرو نے کیپٹن سلازر کو نقصان پہنچایا تھا جو پھر پائریٹ ہنٹر بن گیا اور اب وہ انتقام چاہتا ہے۔ ٹریلر میں اسے سیریز کی آخری فلم کا اشارہ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ فلم رواں سال 26 مئی کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔