اردو زبان کے فروغ کیلیے سائبر نیٹ ورک قائم کرنیکا فیصلہ

ذوالفقار بیگ  ہفتہ 4 مارچ 2017
نیٹ ورک کے ذریعے پاکستانی سفارتخانوں، قومی اسمبلی، ایوان بالا اور وزارتوں کے مابین رابطے بحال کرنے میں مددملے گی۔ فوٹو: فائل

نیٹ ورک کے ذریعے پاکستانی سفارتخانوں، قومی اسمبلی، ایوان بالا اور وزارتوں کے مابین رابطے بحال کرنے میں مددملے گی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  وزارت اطلاعات ونشریات نے ملک بھرمیں قومی زبان اردوکے فروغ کے لیے جامع حکمت عملی تیارکرلی جس کے تحت اردو سائبرنیٹ ورک قائم کیا جائے گا، ملک کے پہلے اردو سائبر نیٹ ورک میں اردو ڈکشنری، اردوکی اہم تصانیف، آئین پاکستان اوراہم معلومات رکھی جائیں گی۔

وزارت اطلاعات ونشریات کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اردو سائبر پلیٹ فارم ڈیولپمنٹ قومی زبان پروموشن ڈپارٹمنٹ کے پروجیکٹ کاسٹ (پی سی) ون کے لیے ایک کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی، پروجیکٹ کو 8 ماہ میں مکمل کرنے کے لیے ٹارگٹ سیٹ کیاجائے گا۔

وزارت کے ایک سنیئر افسرکا کہنا ہے کہ اردوسائبرنیٹ ورک کے ذریعے بیرون ممالک میں موجود پاکستانی سفارتخانوں، قومی اسمبلی، ایوان بالا اور متعلقہ وزارتوں کے مابین رابط کو بحال کرنے میں مددملے گی۔

روزنامہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اس ٹیکنالوجی سے طالب علم، اسکالرز اور دیگر افراد بھی فوائد اٹھاسکیں گے تاہم اس پروجیکٹ سے اردو زبان کے فروغ میں اضافہ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔