پی ایس ایل جنون؛ دلہا شادی ملتوی کرکے اوچ شریف سے لاہور پہنچ گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 مارچ 2017
شادی تو بعد میں بھی ہوسکتی ہے فائنل میچ دیکھ کر ہی شادی کروں گا، دولہا کاشف : فوٹو : فائل

شادی تو بعد میں بھی ہوسکتی ہے فائنل میچ دیکھ کر ہی شادی کروں گا، دولہا کاشف : فوٹو : فائل

لاہور: اوچ شریف کے رہائشی کاشف کی شادی 5 مارچ کو طے تھی اور کارڈز بھی تقسیم ہوچکے تھے تاہم دلہے نے اپنی شادی ملتوی کرکے فائنل معرکے کا سب سے مہنگا ٹکٹ خرید لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے اور عوام میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے فائنل معرکے کی تیاریاں بھی مکمل ہوچکی ہیں اور قذافی اسٹیدیم کو 700 برقی قمقوں سے سجا دیا گیا ہے جب کہ کرکٹ شائقین کا خون گرمانے کے لئے ڈی جے ولی سنز کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فائنل میں ڈی جے ولی سنز میوزک کا تڑکہ لگانے کے لیے تیار

طویل عرصے کے بعد پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی جانب پی ایس ایل کی صورت قدم نےعوام کو اپنے سحر میں جھکڑ لیا ہے اور شائقین اپنی ازداوجی زندگی کا سفرملتوی کرنے سے بھی نہیں کترا رہے، اوچ شریف کے جنونی شائق نے بھی فائنل میچ کے دن ہونے والی اپنی شادی کو منسوخ کرکے میچ دیکھنے کو ترجیح دے دی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں 5 نئے غیرملکی کھلاڑی شامل

کاشف نامی دلہے کی شادی 5 مارچ کو طے تھی اور شادی کے تمام انتظامات مکمل ہوچکے تھے جب کہ رشتہ داروں اور دوستوں میں شادی کے دعوت نامے بھی تقسیم کردیئے گئے تھے لیکن 5 مارچ کو پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کے شوق نے کاشف کو ازدواجی زندگی میں قدم رکھنے سے چند روزمزید دورکردیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تیاریاں مکمل؛ دیوانے پُرجوش، پی ایس ایل فائنل کا میلہ کل

دولہے کاشف کا اپنے سسرالیوں سے کہنا ہے کہ  ملک میں کافی عرصے کے بعد کرکٹ بحال ہورہی ہے شادی تو بعد میں بھی ہوسکتی ہے اس لئے پی ایس کا فائنل دیکھنے کے بعد ہی شادی کروں گا۔ کاشف نے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل معرکے کی 12 ہزارکی سب سے مہنگی ٹکٹ بھی خرید لی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔